پٹنہ، 18 جون (ہ س)۔ بہار میں لکھی سرائے ضلع کے پپریا تھانہ علاقہ کے تحت اولی پور رام چندر پور گاؤں میں منگل کی دیر رات بدمعاشوں نے مکھیا اور پیکس ممبر کے نمائندے کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت اولی پور رہائشی انیل سنگھ کے بیٹے چندن کمار اور اروند کمار سنگھ کے بیٹے چندن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ انیل سنگھ کا بیٹا چندن کمار اپنے ہی گاؤں کا مکھیا تھا اور اروند کمار سنگھ کا بیٹا چندن کمار پیکس کا ممبر تھا۔ دونوں کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں منگل کی نصف رات کو شرادھ تقریب سے ایک ساتھ واپس آ رہے تھے۔ اس دوران ہنومان گلی کے قریب پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولی کی آواز سن کر لوگ پہنچے تو بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے لکھی سرائے صدر اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹر نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan