اسرائیل سے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی تیاریاں، ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بڑا قدم
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدہ واقعات کے پیش نظر ہندوستان نے اسرائیل میں پھنسے اور واپسی کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اسے ''آپریشن سندھو'' کا نام دیا ہے۔ انخلاء آپریشن کے تح
اسرائیل


نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدہ واقعات کے پیش نظر ہندوستان نے اسرائیل میں پھنسے اور واپسی کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اسے 'آپریشن سندھو' کا نام دیا ہے۔

انخلاء آپریشن کے تحت ہندوستانی شہریوں کو پہلے زمینی راستے سے اسرائیل سے نکالا جائے گا، جس کے بعد انہیں فضائی راستے سے ہندوستان لایا جائے گا۔ اس کام کی ذمہ داری تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے کو سونپی گئی ہے۔

سفارت خانے نے اسرائیل میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اندراج کرائیں۔ لنک یہ ہے - https://www.indembassyisrael.gov.in/indian_national_reg ]

( https://www.indembassyisrael.gov.in/indian_national_reg )، اگر وہ پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے 24x7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

شہری ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:- +972 54-7520711، +972 54-3278392 یا ای میل: [ cons1.telaviv@mea.gov.in ] (mailto: cons1.telaviv@mea.gov.in )۔

سفارت خانے نے اپنے پہلے کے مشورے کا اعادہ کیا اور تمام ہندوستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور اسرائیلی انتظامیہ اور ہوم فرنٹ کمانڈ کے ذریعہ جاری کردہ حفاظتی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارت خانہ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande