مغربی بنگال ’سمیدھان ہتیہ دیوس‘ نہیں منائے گا: ممتا بنرجی
کولکاتہ، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی اس ہدایت کی سختی سے مخالفت کی ہے، جس میں ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 25 جون کو ’سمیدھان ہتیہ دیوس‘ کے طور پر منائیں۔ انہوں نے اسے سیاسی مقاصد سے محرک قرار دیتے ہوئے تند و تیز سوالات اٹھا
مغربی بنگال ’سمیدھان ہتیہ دیوس‘ نہیں منائے گا: ممتا بنرجی


کولکاتہ، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی اس ہدایت کی سختی سے مخالفت کی ہے، جس میں ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ وہ 25 جون کو ’سمیدھان ہتیہ دیوس‘ کے طور پر منائیں۔ انہوں نے اسے سیاسی مقاصد سے محرک قرار دیتے ہوئے تند و تیز سوالات اٹھائے۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ مغربی بنگال اس دن کو نہیں منائے گا۔

بدھ کو ریاستی سکریٹریٹ نوانا میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی وزارت ثقافت نے ریاست کے چیف سکریٹری کو ایک خط بھیجا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 25 جون کو’سمودھان ہتیہ دیوس‘ کے طور پر منایا جائے۔ اس ہدایت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2024 میں ہی ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہو گئے تھے، پھر 2025 میں کیوں منایا جا رہا ہے؟ اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح ایمرجنسی کے دوران پریس کی آواز کو دبایا گیا تھا آج بھی میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر نے واضح طور پر کہا کہ بنگال سمویدھان ہتیہ دیوس نہیں منائے گا۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو سراسر سیاسی محرکات سے کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande