عیدِ غدیر 2025 کے پوسٹر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے ہاتھوں اجرائ
حیدرآباد،17جون(ہ س)۔ بی جے پی کے مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات اور صدر بی جے پی تلنگانہ جناب جی کشن ریڈی نے آج عیدِ غدیر 2025 کا پوسٹر جاری کیا۔ یہ تقریب بی جے پی ریاستی دفتر ڈاکٹر شیام پرساد مکرجی بھون، نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر
عیدِ غدیر 2025 کے پوسٹر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے ہاتھوں اجرائ


حیدرآباد،17جون(ہ س)۔ بی جے پی کے مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات اور صدر بی جے پی تلنگانہ جناب جی کشن ریڈی نے آج عیدِ غدیر 2025 کا پوسٹر جاری کیا۔ یہ تقریب بی جے پی ریاستی دفتر ڈاکٹر شیام پرساد مکرجی بھون، نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری جناب گجّلا پریمندر ریڈی، ڈاکٹر جی منوہر ریڈی (ریاستی کنوینر وقف سدھار جنا جاگرن ابھیان)، اور جناب سرینواس نیتا بھی موجود تھے۔ وزیر موصوف نے مسلم برادری کو عیدِ غدیر کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور باہمی احترام پر زور دیا۔اس موقع پر میر فراست علی باقری نے عیدِ غدیر کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عیدِ غدیر وہ دن ہے جب پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ نے اپنے چچا زاد بھائی اور داماد حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر فرمایا۔انہوں نے میدانِ غدیر (سعودی عرب) میں 18 ذی الحجہ کو پیغمبر اکرم کے تاریخی اعلان من کنت مولا و فھذا علی مولا کو یاد کیا جس کا مفہوم جس کا میں مولا ہوں، علی بھی اس کے مولا ہیں۔ہے۔یہ لمحہ شیعہ مسلمانوں کے لیے روحانی قیادت اور امامت کے اعلان کے طور پر بے حد مقدس مانا جاتا ہے۔میر فراست علی باقری نے مزید کہا کہ اگرچہ مختلف مسالک کی تشریحات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن واقع غدیر کو اسلامی تاریخ میں ایک اہم اور متفقہ واقعہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، جو قیادت، وفاداری اور اقدار کے تسلسل کی علامت ہے۔تقریب کا اختتام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا گیا، جنہوں نے مذہبی و ثقافتی تقاریب کو اجاگر کرنے میں مسلسل تعاون فراہم کیا۔عیدِ غدیر کا یہ پوسٹر نہ صرف بی جے پی تلنگانہ کی طرف سے تہنیت کا پیغام ہے بلکہ بھارت کی مذہبی ہم آہنگی اور کثرت میں وحدت کی روایت کو فروغ دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande