وزیر اعظم مودی کی فیصلہ کن قیادت میں ہندوستان-کینیڈا تعلقات بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں: سرسا
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مار
وزیر اعظم مودی کی فیصلہ کن قیادت میں ہندوستان-کینیڈا تعلقات بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں: سرسا


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔

دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں بہتری کی سمت بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بدھ کو ایکس پر پوسٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے ہائی کمشنر کو بحال کرنے اور سفارتی خدمات کو معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے کینیڈا میں آباد ہندوستانی خاندانوں، طلباءاور تاجروں کو بڑی راحت ملے گی۔وزیر سرسا نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی اور عوامی فلاحی سوچ کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ سیاست سے اوپر اٹھ کر این آر آئیز کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو کینیڈا کی دعوت بھی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عالمی طاقت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ہندوستان کم بولتا ہے، زیادہ کرتا ہے اور دنیا اسے سنتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande