حکومت راجپوتانہ رائفلز کے سپاہیوں کے لیے ایف او بی بنانے کا منصوبہ بنائے: دہلی ہائی کورٹ
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی میں دہلی ہائی کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے دہلی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کو راجپوتانہ رائفلز کے سپاہیوں کے لیے فٹ اوور برج کی تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دراصل ہائی کورٹ ایک خبر کا ازخود نو
برج


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی میں دہلی ہائی کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے دہلی حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کو راجپوتانہ رائفلز کے سپاہیوں کے لیے فٹ اوور برج کی تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دراصل ہائی کورٹ ایک خبر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ خبر میں کہا گیا کہ راجپوتانہ رائفلز کے سپاہی پریڈ میں شرکت کے لیے ہر صبح ایک گندے نالے سے گزرتے ہیں۔ کئی مقامات پر یہ نالہ کمر تک بھرا ہوا ہے۔ بدھ کو عدالت نے ہدایت دی کہ اس نالے میں پانی نہ بھرا جائے، تاکہ فوجیوں کی نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ اور دہلی ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کے فوری حل کے لیے ایک مشترکہ میٹنگ کریں، تاکہ فوجی ہر روز پریڈ کے لیے جا سکیں۔ عدالت نے دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ فوج کی دیگر ایجنسیوں کی خدمات لینے کے لیے آزاد ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس فٹ اوور برج کی تعمیر کی لاگت، ڈیزائن اور وقت کی حد سے متعلق رپورٹ عدالت میں داخل کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ فٹ اوور برج کا خرچہ پی ڈبلیو ڈی برداشت کرے گا۔ عدالت نے کہا کہ اس فٹ اوور برج کی تعمیر کی منظوری پی ڈبلیو ڈی نے کافی عرصہ پہلے دی تھی، لیکن اب تک اس کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande