پٹنہ 18 جون (ہ س)۔ بہار وبھوتی آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کے یوم پیدائش پر ریاستی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار قانون ساز اسمبلی احاطے واقع ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کے مجسمے پرگلپوشی اور انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، خوراک اور صارفین کے تحفظ کے وزیر رام لیشی سنگھ، سابق رکن اسمبلی راجا سنگھ کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجا، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے۔
ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan