اے ایم یو میں نہایت ہی جوش وخروش کے منایا جائے گا یوگا ڈے
علی گرھ, 18 جون (ہ س)وزیر آعظم نریندر مودی کی کاوشوں سے آج بین الاقوامی یوگا ڈے کی افادیت سے دنیا واقف ہے اس مرتبہ یوگا ڈے پر اے ایم یو میں منعقدہونے والے یوگا ڈے پروگرا م میں کوشش ہے کہ مدارس کے طلبا اور خواتین بزرگ آشرم سے زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لی
پریس کانفرنس


علی گرھ, 18 جون (ہ س)وزیر آعظم نریندر مودی کی کاوشوں سے آج بین الاقوامی یوگا ڈے کی افادیت سے دنیا واقف ہے اس مرتبہ یوگا ڈے پر اے ایم یو میں منعقدہونے والے یوگا ڈے پروگرا م میں کوشش ہے کہ مدارس کے طلبا اور خواتین بزرگ آشرم سے زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں اس مرتبہ اے ایم یو میں 2ہزار سے زائد لوگوں کے اس میں شرکت متوقع ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر طارق مرتضیٰ نے کیا وہ آج شعبہ فزیکل ایجوکیشن میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی یوگا ڈے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز، مالپّورم، مرشد آباد، کشن گنج مراکز اور یونیورسٹی سے منسلک اسکولوں میں وسیع پیمانے پر منایا جائے گا، جس میں تقریباً دو ہزار سے زائد طلبہ و طالبات، اساتذہ اور دیگر افراد کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے ایم یو میں 21 جون 2022 سے مسلسل یوگا پروگرام جاری ہے، جس میں اے ایم یو کے علاوہ بیرونی افراد بھی شامل ہو رہے ہیں، اور آج اس یوگا پروگرام کو 1093 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو ایک ایسا ادارہ ہے جو باقاعدگی سے یوگا پروگرام چلا رہا ہے، جو کہ اے ایم یو کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دن نہ صرف یوگا کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع ہے بلکہ ایک صحت مند طرزِ زندگی کی جانب قدم بڑھانے کا عزم کرنے کا موقع بھی ہے۔ اس سال کے یوگا ڈے کا موضوع ''یوگا برائے ایک زمین، ایک صحت'' یعنی زمین اور صحت کے لیے یوگا ہے۔پروفیسر طارق مرتضیٰ نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع ہونے والے بین الاقوامی یوگا ڈے کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دن کا آغاز 2015 میں ہوا تھا، اور اب یہ آہستہ آہستہ ملک و بیرونِ ملک مقبول ہو چکا ہے۔ اس بار 10 سال مکمل ہونے پر گیارہویں سال میں اس دن کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی یومِ یوگا کے نوڈل افسر پروفیسر سید طارق مرتضیٰ نے بتایا کہ بین الاقوامی یوگا ڈے 21 جون 2025 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جسمانی تعلیم میں جوش و خروش سے منایا جائے گا، جس میں اے ایم یو کے تمام شعبے، مراکز اور یونٹس حصہ لیں گے۔ اے ایم یو کے تمام رہائشی ہالوں، اسکولوں اور اے ایم یو کے بیرونی مراکز پر بھی یہ دن منایا جائے گا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ دیگر معزز شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔پریس کانفرنس میں افسررابطہ عامہ اے ایم یو عمر ایس پیرزادہ،نائب افسر رابطہ عامہ ذیشان احمد بھی موجود رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande