آر مادھون فاطمہ ثنا شیخ سے رومانس کریں گے، فلم آپ جیسا کوئی  کا اعلان
بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور فاطمہ ثنا شیخ جلد ہی ایک رومانوی ڈرامہ فلم ''آپ جیسا کوئی'' میں نظر آئیں گے۔ ''آپ جیسا کوئی''، جو 11 جولائی سے او ٹی ٹی پر نشر ہونے جا رہا ہے، ایک دل کو چھو لینے والی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس میں پرانے وقتوں کی مع
ثنا


بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور فاطمہ ثنا شیخ جلد ہی ایک رومانوی ڈرامہ فلم 'آپ جیسا کوئی' میں نظر آئیں گے۔ 'آپ جیسا کوئی'، جو 11 جولائی سے او ٹی ٹی پر نشر ہونے جا رہا ہے، ایک دل کو چھو لینے والی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس میں پرانے وقتوں کی معصوم محبت اور آج کے رشتوں کے پیچیدہ جذبات ایک دوسرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ یہ فلم صرف ایک محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ برابری اور افہام و تفہیم پر مبنی رشتے کی تلاش میں ایک جذباتی سفر ہے۔

آر مادھون نے ایک محفوظ، روایتی سنسکرت استاد کے طور پر حساسیت کا اظہار کیا۔ فاطمہ ثنا شیخ نے فرانسیسی ٹیچر مدھو کا کردار ادا کیا ہے، جو زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے پر یقین رکھتی ہے۔ جب یہ دونوں بالکل مختلف دنیا کے لوگ ملتے ہیں، تو ایک محبت کی کہانی جنم لیتی ہے جو نہ صرف دلوں کو جوڑتی ہے بلکہ خود کی دریافت، خاندان اور تعلق کی گہرائیوں میں بھی اترتی ہے۔

'آپ جیسا کوئی' وویک سونی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو اس سے قبل میناکشی سندریشور جیسی مشہور فلموں کے لیے نیٹ فلکس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یہ فلم دھرمٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جو کہ دھرما پروڈکشن کا ڈیجیٹل بازو ہے۔ پروڈیوسر کرن جوہر، ادار پونا والا، اپوروا مہتا اور سومن مشرا اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں۔

ہدایت کار وویک سونی کے مطابق 'آپ جیسا کوئی' ایک ایسی کہانی ہے جو ان جذباتی دیواروں کو توڑنے کی بات کرتی ہے جو ہم انجانے میں اپنے ارد گرد تعمیر کرتے ہیں۔ یہ فلم سچے رشتوں میں موجود ہچکچاہٹ، الجھن اور ایمانداری کو شاندار طریقے سے پیش کرتی ہے۔ مادھون اور فاطمہ نے اپنے کرداروں کو اتنی حساسیت اور گہرائی سے نبھایا ہے کہ یہ کہانی آج کے سامعین کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande