18 جون کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو لکشمی بائی کی یوم شہادت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جدوجہد آزادی کی عظیم شخصیت، جھانسی کی رانی لکشمی بائی نے 18 جون 1858 کو انگریزوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، تب سے ہر سال 18 جون کو جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی یاد میں بلیدان دیوس منایا جاتا ہے۔
اہم واقعات
1576: اکبرکی فوج اور مہارانا پرتاپ کے درمیان ہلدی گھاٹی کی لڑائی شروع ہوئی۔
1815: نپولین بوناپارٹ کو واٹر لو کی جنگ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
2009: ناسا نے چاند پر پانی کی تلاش کے لیے خصوصی خلائی جہاز بھیجا۔
2017: پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں بھارت کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔
پیدائش
1931: برازیل کے سابق صدر فرنینڈو ہنریک کارڈوسو۔
1958: روئنگ میں ہندوستان کے بہترین کھلاڑی، ہومی ڈیڈی موتی والا۔
وفات
2009: مشہور ہندوستانی موسیقار اور سرود نواز علی اکبر خان۔
2021: ہندوستان کے مشہور رنر ملکھا سنگھ۔
اہم دن
- رانی لکشمی بائی کی برسی
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد