کاندیولی اسکول کو بم کی دھمکی، دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات جاری
ممبئی، 16 جون (ہ س)کاندیولی ایسٹ کے ایک انٹرنیشنل اسکول کو بم کی دھمکی ملنے پر اسکول کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم بم اسکواڈ کے ساتھ اسکول پہنچی اور مکمل تلاشی کے باوجود کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ پ
کاندیولی اسکول کو بم کی دھمکی، دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات جاری


ممبئی، 16 جون (ہ س)کاندیولی

ایسٹ کے ایک انٹرنیشنل اسکول کو بم کی دھمکی ملنے پر اسکول کے اندر خوف و ہراس پھیل

گیا۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم بم اسکواڈ کے ساتھ اسکول پہنچی اور مکمل تلاشی

کے باوجود کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف دھمکی کا

مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، پیر کی صبح اسکول کو

دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس کی اطلاع اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس

کو دی اور اسکول کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا۔ طلبا، عملہ اور والدین کو تلاشی کے

بعد سکون ملا کیونکہ کہیں سے کوئی بم نہیں ملا۔

سیمتا نگر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

ہیں اور ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملزم کے خلاف

مجرمانہ دھمکیاں دینے اور خوف پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande