اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر کی سب سے زیادہ منتظر فلم ڈان 3 کو لے کر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر، کیارا اڈوانی کو رنویر سنگھ کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اب خبر ہے کہ انہوں نے حمل کی وجہ سے خود کو اس فلم سے نکال لیا ہے۔ اب ان کی جگہ کریتی سینن نے لے لی ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم میں مرکزی کردار کے لیے کریتی کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کریتی کے ردعمل سے یہ بھی واضح ہے کہ وہ اس بڑے پروجیکٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔
کریتی سینن نے ہر بار اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ اب اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ 'ڈان 3' میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ اس نئی جوڑی کی کیمسٹری دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں کریتی سینن اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی کے ایک کیفے سے باہر آرہی تھی کہ پاپرازی نے انہیں دیکھا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں پکارا، کریتی جی، ڈان 3، لیڈی ڈان، انتظار کرو، لیڈی ڈان آگئی ہے۔ یہ سن کر کریتی مسکرا دی، کچھ نہیں کہا لیکن ان کے چہرے پر مسکراہٹ نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اس بڑے پروجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کریتی سینن 'ڈان 3' میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔
کریتی سینن کے کام کے بارے میں بات کریں تو وہ آخری بار فلم 'دو پتی' میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ان کا ڈبل رول تھا۔ اس فلم میں کاجول بھی اہم کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے بہت اچھا رسپانس بھی دیا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی