روس اور یوکرین نے استنبول معاہدے کے تحت فوجیوں کی لاشیں ایک دوسرے کے حوالے کیں
ماسکو، 16 جون (ہ س)۔روس اور یوکرین رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے شہر استنبول میں طے پانے والے انسانی ہمدردی کے معاہدے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ روس نے اپنے 6,060 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کر دی ہیں۔ یوکرین کی جانب سے روس کو 78 روسی فوجیوں کی لاشی
Russia and Ukraine handed over bodies of soldiers


ماسکو، 16 جون (ہ س)۔روس اور یوکرین رواں ماہ کے آغاز میں ترکیہ کے شہر استنبول میں طے پانے والے انسانی ہمدردی کے معاہدے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ روس نے اپنے 6,060 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کر دی ہیں۔ یوکرین کی جانب سے روس کو 78 روسی فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے۔ فرنٹ لائن پر شدید زخمی فوجیوں کو بھی ایک دوسرے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 2 جون کو استنبول میں طے پایا تھا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کی آج کی خبر کے مطابق استنبول میں یوکرینی فریق کے ساتھ بات چیت میں روس کے چیف مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلی گرام چینل پر اس خوشخبری کا اشتراک کیا۔ انھوں نے لکھا، ”روس نے استنبول میں کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 02 جون کو استنبول میں ہونے والی بات چیت کے دوران ایک انسانی ہمدردی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس میں خاص طور پر زخمی اور شدید بیمار جنگی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 25 سال سے کم عمر کے فوجیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔“

انہوں نے کہا کہ دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ روس 6000 سے زائد یوکرینی فوجیوں کی لاشیں کیف منتقل کرے گا۔ میڈنسکی نے کہا کہ 07 جون کو یوکرین نے اچانک لاشوں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے کو ملتوی کر دیا تھا۔ ولادیمیر میڈنسکی نے بتایا کہ 25 سال سے کم عمر کے روسی فوجیوں کا پہلا گروپ 09 جون کو روس واپس آیا۔ فوجیوں کا دوسرا گروپ 10 جون کو روس پہنچا۔ تیسرا گروپ 12 جون کو ہوائی جہاز سے روس پہنچا۔ ان تمام کا طبی علاج اور بحالی کی جائے گی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق جنگی قیدیوں کے ایک اور گروپ کو 14 جون کو روس منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے بدلے میں روس نے یوکرینی فوجیوں کے ایک گروپ کے حوالے کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande