پیرس، 16 جون (ہ س)۔ فرانس اور اسرائیل کے درمیان روایتی دوستی کے باوجود فرانس نے پیر کو غزہ پر بڑھتی ہوئی سفارتی حساسیت کے پیش نظر پیرس ایئر شو میں اسرائیل کی بڑی دفاعی کمپنیوں کے اسٹال بند کر دیے۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کو حملہ آور ہتھیاروں کی نمائش روکنے کے لیے پیشگی تنبیہ کی گئی تھی جسے نظر انداز کر دیا گیا۔
وزیر اعظم فرانسوا بارو کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایئر شو میں شرکت کرنے والے تمام نمائش کنندگان کو پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا کہ جارحانہ ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیلی سفارتخانے نے اس پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر اسرائیلی کمپنیاں قواعد پر عمل کرتی ہیں تو انہیں اپنے سٹال دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔فرانسوا بارو نے صحافیوں کو بتایا کہ’فرانس کی سفارتی پالیسی اور خاص طور پر غزہ کے حوالے سے اس کی گہری تشویش کے پیش نظر، ایسے جارحانہ ہتھیاروں کی عوامی نمائش ناقابل قبول ہے۔فرانس کے اس اقدام پر اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے، جس نے اسے فرانس اسرائیل تعلقات میں ایک غیر آرام دہ موڑ قرار دیا ہے۔ ایئر شو پر پابندی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ غزہ کے بحران پر عالمی نقطہ نظر اب دفاعی صنعت پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan