آئی ایم ایف کی اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر گیتا گوپی ناتھ نے صدر کے ساتھ سری لنکا کی اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا
کولمبو، 16 جون (ہ س)۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا گوپی ناتھ نے آج کولمبو میں صدر انورا دسانائیکے اور سنٹرل بینک آف سری لنکا (سی بی ایس ایل) کے گورنر ڈاکٹر نندلال ویرسنگھے سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر گیتا گوپ
IMF Dr. Geeta Gopinath discussed Sri Lankan President


کولمبو، 16 جون (ہ س)۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا گوپی ناتھ نے آج کولمبو میں صدر انورا دسانائیکے اور سنٹرل بینک آف سری لنکا (سی بی ایس ایل) کے گورنر ڈاکٹر نندلال ویرسنگھے سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر گیتا گوپی ناتھ نے ان دونوں کے ساتھ سری لنکا کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈیلی مرر اخبار کے مطابق ڈاکٹر گوپی ناتھ نے سب سے پہلے صدر دسانائیکے سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں سری لنکا کی حوصلہ افزا پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر گوپی ناتھ نے ایکس پوسٹ پر کہا کہ انہیں صدر سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ بات چیت میں اقتصادی اصلاحات پر سری لنکا کی مضبوط کارکردگی اور اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آئی ایم ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ نے کہا کہ ان اصلاحات کے تئیںعزم تمام سری لنکا کے لیے دیرپا استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔ صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈاکٹر گوپی ناتھ نے سی بی ایس ایل کے گورنر ڈاکٹر نند لال ویرسنگھے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ملاقات کو شاندار قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ 08 دسمبر 1971 کو پیدا ہوئیں گیتا گوپی ناتھ ایک ہندوستانی امریکی ماہر اقتصادیات ہیں۔ وہ 21 جنوری 2022 سے آئی ایم ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande