اکشے کمار کی فلم 'ہاؤس فل-5' کو دیکھنے کے لیے شائقین کا ہجوم سینما گھروں میں پہنچ گیا ہے۔ ترون منسوخانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ مزاحیہ فلم 6 جون کو ریلیز ہوئی۔ اب اس کی ریلیز کے 10ویں دن کی کمائی سامنے آگئی ہے۔
باکس آفس پر نظر رکھنے والے ساکنلک کے مطابق 'ہاؤس فل 5' نے ریلیز کے 10ویں دن یعنی دوسرے اتوار کو 11 کروڑ روپے کمائے جس کے بعد اس فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 153.75 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یہ فلم تقریباً 225 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔ 'ہاؤس فل 5' باکس آفس پر کمل ہاسن کی 'ٹھگ لائف' اور راجکمار راؤ کی 'بھول چوک معاف' سے ٹکرائی ہے۔
فلم 'ہاؤس فل-5' کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، نانا پاٹیکر، جیکی شراف، سنجے دت اور سونم باجوہ جیسے کئی ستارے نظر آئیں گے۔ خاص طور پر فلم میں اکشے اور رتیش کی زبردست کامک ٹائمنگ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کی اسٹار کاسٹ میں نرگس فاخری، سندریا شرما، شریاس تلپڑے، جانی لیور، فردین خان، چنکی پانڈے اور ڈینو موریا بھی شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی