ایران ۔ اسرائیل تنازعہ پر ڈونالڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ، کہا - دونوں ممالک جلد سمجھوتہ کریں گے، جلد امن قائم ہوگا
واشنگٹن، 15 جون (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کا بڑا دعویٰ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ کو روکنے کے لیے متعدد ٹیلی فون کال اور ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور انہیں یقین ہ
ایران ۔ اسرائیل تنازعہ پر ڈونالڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ


واشنگٹن، 15 جون (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کا بڑا دعویٰ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ کو روکنے کے لیے متعدد ٹیلی فون کال اور ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک سمجھوتہ کریں گے اور امن قائم ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے آفیشل ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کریں گے، جیسا کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کرایا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے پہلے دور حکومت میں انہوں نے سربیا ۔کوسوو اور مصر۔ ایتھوپیا جیسے تنازعات کو بھی امن کی طرف بڑھایا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن دیکھیں گے، اس سمت میں بہت سے مذاکرات اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں بہت کچھ کرتا ہوں، لیکن مجھے کبھی کریڈٹ نہیں ملتا... یہ ٹھیک ہے، عوام سمجھتی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام کا اختتام مشرق وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں کے ساتھ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande