منتظمین نے سیاسی تشدد کے خوف سے یہ فیصلہ لیا
سینٹ پال (مینیسوٹا)، 15 جون (ہ س)۔ مینیسوٹا میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت ہفتہ کو ہونے والی تمام ریلیاں دو ڈیموکریٹک اراکین اسمبلی اور ان کی شریک حیات پر حملے کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔ ریاستی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مظاہرے میں شامل نہ ہوں۔
اسٹیٹ پیٹرول کرنل کرسٹینا بوگوجیوچ نے کہا کہ لوگوں کو ’’احتیاط کی کثرت سے‘‘ ریلیوں سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس اس بات کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے کہ مظاہروں کو نشانہ بنایا گیا ہو، لیکن مشتبہ شخص کی گاڑی سے ’’نو کنگز‘‘ فلائر برآمد ہوئے ہیں۔
ہفتہ علی الصبح بروکلن پارک واقع اپنے گھر میں مینیسوٹا کی سابق ہاوس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہیں ایک اور ریاستی سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ کو بھی چمپلن میں ان کے گھر پر گولی مار دی گئی جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ حکام نے ان واقعات کو سیاسی محرکات قرار دیا ہے۔
’’’نو کنگز‘‘ مہم کے منتظمین نے ریاست بھر میں تمام مجوزہ مظاہروں کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پولیس کی سفارش اور عام شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن