انڈین یونین مسلم لیگ ریاستی کمیٹی کی میٹنگجوشی کالونی میں منعقد
نئی دہلی 15جون (ہ س)۔انڈین یونین مسلم لیگ دہلی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ قومی دارالحکومت نئی دہلی جوشی کالونی میں منعقد ہوئی۔جس میں صدارت صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کی، اس موقع پر دہلی کے مختلف علاقائی لیڈران اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔اس
انڈین یونین مسلم لیگ ریاستی کمیٹی کی میٹنگجوشی کالونی میں منعقد


نئی دہلی 15جون (ہ س)۔انڈین یونین مسلم لیگ دہلی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ قومی دارالحکومت نئی دہلی جوشی کالونی میں منعقد ہوئی۔جس میں صدارت صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کی، اس موقع پر دہلی کے مختلف علاقائی لیڈران اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے سب سے پہلے احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI171 کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے متاثر ین کے اہل خانہ کیساتھ ہمدردی اور اظہار غم کیا ہے۔اورکہا کہ میں اس دل دہلا دینے والے سانحے سے بہت غمزدہ ہوں۔ میری دلی دعائیں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی شفا یابی اور صحت مندی کیلے دعاءگو ہوں۔اس موقع انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس نازک وقت میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو تمام ضروری مدد فراہم کریں۔انہوں نے کہا اس حادثہ کی جانچ کمیٹی مرکزی سرکار نے تشکیل دے دی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حادثہ کی وجوہات کی باریک بینی سے جانچ کی جائے اور جو کوئی بھی اس لاپرواہی کے لئے ذمہ دار قرار پائیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی غفلت و کوتاہی نہ ہو۔دوسری جانب انہوں نے علاقائی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں پارٹی کو فعال بنانے اور تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کو ساﺅتھ کی طرح نارتھ میں بہت جلد پارٹی کی مضبوطی کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی وقت ہوگا جب ہمیں ہندوستان میں اپنی بقا کی فکر ہوگی اور ہندوستان کے مستقبل کی فکر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام حکومت میں متعدد کمیوں کے باوجود اس نظام میں اتنی طاقت موجود ہے کہ آپ کے سیاسی شعور اور ووٹ سے آپ کا مستقبل طے ہوگا۔کسی بھی قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہندوستان کے ایوانوں میں ہوتا ہے ،پالیسی وہیں بنائی جاتی ہے اس لئے ہمیں جمہوریت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اپنی صفیں مضبوط کرنی ہوگی ۔وقت رہتے ہمیں محتاط طریقے سے اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande