ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرون داغے۔
تل ابیب، 13 جون (ہ س)۔ جمعے کی صبح ایران کے جوہری تنصیب پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کی ہلاکت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے ایران نے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرون ب
ایران


تل ابیب، 13 جون (ہ س)۔ جمعے کی صبح ایران کے جوہری تنصیب پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کی ہلاکت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے ایران نے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرون برسا کر تباہی مچادی ہے۔

امریکہ کے سی بی ایس نیوز چینل کی خبر کے مطابق اسرائیل کی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ ایران نے یہ حملہ اپنی فوجی کارروائی کے چند گھنٹے بعد کیا۔ اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات، سائنسدانوں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ایران کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ایرانی خطرات کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے بعد ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے لیکن اسرائیل کئی ایرانی یو اے وی کو روکنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ڈیفرین نے کہا کہ آئی ڈی ایف نے ایران کے فضائی دفاع کو تباہ کر دیا اور اس کے اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس فوجی کارروائی کو آپریشن رائزنگ لائن کا نام دیا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے سویڈن میں صحافیوں کو بتایا، یہ اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ کارروائی تھی۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ سمیت بہت سے اتحادیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں۔ روٹے نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ خطہ ممکنہ جوہری تنازعے کے قریب نہیں ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande