نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ (بوئنگ 787 ڈریم لائنر) حادثے نے ملک کے پانچ بڑے طیاروں کے حادثوں کی یادیں تازہ کر دیں۔
۔213 کی موت
۔01 جنوری 1978: ایئر انڈیا کا طیارہ ممبئی سے ٹیک آف کے فوراً بعد بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں 213 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ دبئی جا رہا تھا۔
۔55 ہلاک
۔26 اپریل 1993: اورنگ آباد ہوائی اڈے پر طیارہ ٹرک سے ٹکرا گیا۔ 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ ممبئی جا رہا تھا۔
۔349 فوت ہوئے
۔12 نومبر 1996: ہریانہ کے چرخی دادری میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ 349 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے ایک طیارہ سعودی عرب اور دوسرا قازقستان کا تھا۔
۔158 افراد ہلاک
۔22 مئی 2010: کرناٹک کے منگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا اور دو حصوں میں بٹ گیا۔ اس حادثے میں158 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
۔21 لوگوں کی موت
۔07 اگست 2020: ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ رن وے سے پھسل کر کیرالہ کے کوزی کوڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ 21 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ اس میں کورونا کے دوران وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے ہندوستانیوں کو لایا جا رہا تھا۔
تصویر واضح نہیں کہ کتنے ہلاک ہوئے
اور آج (12 جون، 2025) – احمد آباد میں ہوائی جہاز کا حادثہ۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد