نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی تجارت کے دوران دباؤ میں نظر آرہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز معمولی اضافے سے ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد شیئر بازار نے خریداری کا سہارا لے کر کچھ اور رفتار حاصل کی تاہم کچھ دیر بعد ہی فروخت کے دباؤ کے باعث سٹاک مارکیٹ سرخ نشان میں ڈوب گئی۔ تاہم اس کے بعد ایک بار پھر خریداروں نے دھکا لگانے کی کوشش کی لیکن فروخت کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کی حالت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.22 فیصد اور نفٹی 0.17 فیصد کی کمزوری کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔ تجارت کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، شیئر بازارکے بڑے اسٹاکس میں، او این جی سی، ایشین پینٹس، سن فارماسیوٹیکلز، بجاج فنسرو اور ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز 2.09 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹاٹا موٹرز، ایٹرنل اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئر 1.87 فیصد سے 1.01 فیصد تک کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اب تک، اسٹاک مارکیٹ میں 2,446 شیئروں کی فعال تجارت ہوئی تھی۔ ان میں سے 1,158 شیئر منافع کما کر سبز نشان پر جبکہ 1,288 شیئر نقصان سے دوچار ہو کر سرخ نشان پر تجارت کرتے دیکھے گئے۔
اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 اسٹاکس میں سے 9 اسٹاک خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ میں 21 اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے، جب کہ نفٹی میں شامل 50 اسٹاکس میں سے 17 اسٹاک سبز نشان اور 33 اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ بی ایس ای سینسیکس آج 56.53 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 82,571.67 پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد خریداری کے سہارے یہ انڈیکس 82,661.04 پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن اس کے بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس تمام فوائد کھو بیٹھا اور سرخ نشان میں 82,254.56 پوائنٹس تک گر گیا۔
اس سے پہلے بدھ کو گزشتہ کاروباری دن، سینسیکس 123.42 پوائنٹ یعنی 0.15 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 82,515.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری طرف، نفٹی نے بدھ کی تجارت 37.15 پوائنٹ یعنی 0.15 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 25,141.40 پوائنٹس پر ختم کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد