اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں کمی، سینسیکس 769 پوائنٹس گرا
نئی دہلی، 13 جون (ہ س)۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی مارکیٹ کے کمزور رجحانات کے درمیان، ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو مقامی اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں اتا
اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں کمی، سینسیکس 769 پوائنٹس گرا


نئی دہلی، 13 جون (ہ س)۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی مارکیٹ کے کمزور رجحانات کے درمیان، ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو مقامی اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) 769.20 پوائنٹس یا 0.94 فیصد گر کر 80,922.77 پر چل رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی بھی 233.30 پوائنٹس یا 0.94 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,654.90 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سینسیکس میں شامل تمام 30 کمپنیوں کے حصص میں کمی درج کی گئی۔ کوٹک مہندرا بینک، پاور گرڈ، اڈانی پورٹس، ٹاٹا موٹرز، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور ایشین پینٹس نے سب سے زیادہ کمی درج کی ہے۔

کاروبار کے آغاز میں، سینسیکس 1,337.39 پوائنٹس گر کر 80,354.59 پر آگیا، جبکہ نفٹی 415.2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,473 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے علاوہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں جنوبی کوریا کا کوسپی، شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ، جاپان کا نکی 225 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بھی خسارے میں رہا۔ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بی ایس ای کے 30 حصص

سینسیکس 823 پوائنٹس گر کر 81,691.98 پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی 253.20 پوائنٹس گر کر 24,888.20 پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande