بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ بہت سے لوگ اس فلم کے بارے میں متجسس ہیں، جو بچوں کی زندگی کے اہم مسائل کو چھوتی ہے اور والدین اور بچوں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ ’ستارے زمین پر‘ میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم 20 جون کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔افواہیں تھیں کہ عامر خان فلم قلی میں کیمیو کریں گے۔ اب اداکار نے 'ستارے زمین پر' کی تشہیر کے دوران اس بارے میں وضاحت کی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ عامر خان لوکیش کنگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قلی میں نظر آئیں گے۔ عامر خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان بحثوں کو ختم کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ فلم قلی میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھے بغیر بھی اس پروجیکٹ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس کا انکشاف خود عامر خان نے کیا ہے۔
رجنی کانت کی فلم 'قلی' سونے کی اسمگلنگ پر مبنی ہے۔ یہ ایک ہسپانوی فلم کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں شروتی ہاسن، ریبا مونیکا جان اور پوجا ہیگڑے ایک خاص ڈانس نمبر میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا کیمیو رول شائقین کے لیے بڑا سرپرائز ہوگا۔ یہ فلم تامل، ہندی، تیلگو اور کنڑ زبانوں میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی