اداکارہ سونم باجوہ سنی دیول کی بارڈر-2 میں نظر آئیں گی
لمبے عرصے سے انتظار کی جانے والی فلم ''بارڈر-2'' کافی عرصے سے خبروں میں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ سنی دیول ہیں جو اپنی فلم ''جاٹ'' کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ ''ہاو¿س فل-5'' می
اداکارہ سونم باجوہ سنی دیول کی بارڈر-2 میں نظر آئیں گی


لمبے عرصے سے انتظار کی جانے والی فلم 'بارڈر-2' کافی عرصے سے خبروں میں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ سنی دیول ہیں جو اپنی فلم 'جاٹ' کے بعد سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ 'ہاو¿س فل-5' میں نظر آنے والی سونم باجوہ بھی اب اس فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ 'بارڈر-2' میں انٹری کر چکی ہیں اور وہ اس فلم میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ سونم جون کے آخر میں شوٹنگ شروع کریں گی۔ فلم میں وہ ایک بار پھر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اس بار سونم پنجاب کی ایک مضبوط اور بااثر خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ دلجیت اور سونم کی جوڑی پہلے ہی 'حوصلہ رکھ'، 'سردار جی' اور 'پنجاب 1984' جیسی کامیاب فلموں میں ناظرین کے دل جیت چکی ہے۔ اب یہ ہٹ جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر اپنی کیمسٹری کا جادو جگانے کے لیے تیار ہے۔

'بارڈر-2' میں سنی دیول اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ورون دھون اور آہان شیٹی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کاسٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ میکرز ایک اور مرکزی اداکارہ کی تلاش میں ہیں، جو ورون دھون کے مقابل نظر آئے گی۔ ابھی تک اس کردار کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا۔اسے حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 'بارڈر-2' میں کاسٹ نئی ہونے کے باوجود کلاسک گانا 'سندیس آتے ہیں' دوبارہ سننے کو ملے گا۔ اس بار سونو نگم اور اریجیت سنگھ اس مشہور گانے کو اپنی آواز دیں گے، جو سامعین کے لیے ایک خاص تحفہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande