مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں11 سالہ یادگاری مجلہ جاری،میر فراست علی باقری نے وزیر موصوف کو تہنیت پیش کی
حیدرآباد،11جون(ہ س)۔ بی جے پی ریاستی دفتر نامپلی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 11 سالہ خدمات (11Years Of Seva) پر مبنی قومی بیداری مہم کے تحت ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھ
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ہاتھوں11 سالہ یادگاری مجلہ جاری،میر فراست علی باقری نے وزیر موصوف کو تہنیت پیش کی


حیدرآباد،11جون(ہ س)۔ بی جے پی ریاستی دفتر نامپلی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 11 سالہ خدمات (11Years Of Seva) پر مبنی قومی بیداری مہم کے تحت ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے شرکت کی اس موقع پر تلنگانہ بی جے پی کے سینئر قائدین اور پارٹی کارکنان نے مرکزی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اس تقریب کی میزبانی بی جے پی تلنگانہ کے قائدین نے کی اور پریس کانفرنس کے انعقاد، پارٹی کارکنان، میڈیا اور دانشوروں کی شرکت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اپنے خطاب میں جناب دھرمیندر پردھان نے 11 سالہ یادگاری مجلہ کا اجرائ کیا جس میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ترقیاتی مسافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہگزشتہ 11 برسوں میں بھارت نے ایک بھروسہ مند، شفاف، جوابدہ، فیصلہ کن اور عوامی مفاد پر مبنی حکومت دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 25 کروڑ افراد کو غربت سے باہر نکالا، کروڑوں کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنایا اور بھارت کو ایک نازک معیشت سے دنیا کی چوٹی کی چار معیشتوں میں شامل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اعتماد کیا اور آج وہ اعتماد ایک مضبوط یقین میں بدل چکا ہے۔ یہی احساس قومی جذبے میں جھلکتا ہے ‘مودی ہے تو ممکن ہے’ (Modi Hai Toh Mumkin Hai)۔ ہم 'پہلے ملک' (Nation First) کے جذبے کے تحت خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مصروف ہیں۔وزیر پردھان نے جنوبی بھارت، خصوصاً تلنگانہ کی تعلیمی و ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہجنوبی ہند ملک کا تعلیمی مرکز بن چکا ہے اور تلنگانہ اس تبدیلی کی قیادت کرنے والا تاج بن چکا ہے۔میر فراست علی باقری نے اپنے اختتامی خطاب میں مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وڑن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی قومی ترقی اور عوامی خدمات کے مشن کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر بی جے پی میر فراست علی باقری نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔وزیر موصوف نے اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ ایک دہائی کی ترقی کو اجاگر کرنے والا یادگاری مجلہ بھی جاری کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande