جموں, 10 جون (ہ س)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے آج دو بین الریاستی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 350 گرام افیون جیسی ممنوعہ شے برآمد کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نوآباد کی حدود میں کبیر کالونی، تلاب تلو کے مقام پر اچانک ناکہ لگایا گیا۔ اسی دوران دو افراد پولیس کو دیکھ کر مشتبہ حرکات کرنے لگے اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم چوکس پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو قابو میں لے کر ان کے سامان کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران 226.70 گرام افیون ملزم سدھیر سنگھ ولد اوم پال سنگھ ساکنہ بھٹپورہ چندو، تحصیل پویان، ضلع شاہجہانپور، اترپردیش کے قبضے سے جبکہ 123.50 گرام افیون ملزم سوریہ پرتاپ سنگھ ولد ستندر سنگھ کے قبضے سے برآمد ہوئی۔
اس سلسلے میں تھانہ نوآباد میں ایف آئی آر نمبر 75/2025 زیر دفعات 8/18/29 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاکہ اس غیر قانونی منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر