سونا مسلسل تیسرے روز سستاہوا، چاندی کی چمک میں اضافہ
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازارمیں سونے کی قیمت میں آج مسلسل تیسرے دن کمی کا رجحان ہے۔ قیمت میں کمی کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے سے 97,730 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ
Gold cheaper for 3rd consecutive day, silver shines


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازارمیں سونے کی قیمت میں آج مسلسل تیسرے دن کمی کا رجحان ہے۔ قیمت میں کمی کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے سے 97,730 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 89,450 روپے سے 89,600 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کے برعکس، چاندی کی قیمت میں بھی آج اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ چمکدار دھات دہلی کے صرافہ بازارمیں 1,200 روپے مہنگی ہو کر 1,08,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ سونا 97,730 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,600 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,450 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 97,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 89,500 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,450 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,450 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 97,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,600 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 97,630 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 89,500 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 97,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 89,600 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونا سستا ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 97,580 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 89,450 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande