45 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، دو گرفتار
کچھار (آسام)، 10 جون (ہ س)۔ کچھار پولیس نے دو منشیات اسمگلروں کو بھاری مقدار میں یاوا ٹیبلٹ سمیت گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے یہ جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے سوشل میڈیا ایکس پر دی گئی معلومات کے مطابق، کچھار پولیس ن
Drugs worth Rs 45 crore seized, two arrested


کچھار (آسام)، 10 جون (ہ س)۔ کچھار پولیس نے دو منشیات اسمگلروں کو بھاری مقدار میں یاوا ٹیبلٹ سمیت گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے یہ جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے سوشل میڈیا ایکس پر دی گئی معلومات کے مطابق، کچھار پولیس نے انسداد منشیات کے دو کامیاب آپریشنز میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے دو بیک ٹو بیک آپریشنز میں 45 کروڑ روپے کے 1.5 لاکھ یاوا ٹیبلٹ ضبط کی ہیں۔ اس معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسمگلر بڑی چالاکی سے ایل پی جی سلنڈروں میں چھپائے گئے یاواٹیبلٹ کی اسمگلنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande