امپھال، یکم جولائی (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے تین مختلف عسکریت پسند تنظیموں پریپک (پرو)، کے سی پی (پی ڈبلیو جی) اور یو این ایل ایف (پی) سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں کو تھوبل اور امپھال مشرقی اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان سے اسلحہ، دستاویزات، موبائل، گاڑیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق، پہلی گرفتاری میں، 19 سالہ کھنڈونگ بام کالمبیا سنگھ عرف اتومبا ساکنہ ہاروکھ پارٹ-2، بازار، جو پریپک (پرو) سے وابستہ ہے، کو تھوبل تھانہ علاقے کے چرنگ پت ممنگ لیکئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ لوگوں سے بھتہ خوری، دھمکیاں، اغوا اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے 36 ہینڈ گرنیڈ، موبائل فون، سم کارڈ اور بائیک برآمد ہوئی ہے۔ ایک اور کارروائی میں، کے سی پی کیڈر مٹوم دنیش سنگھ (38) ساکن یاریپک ننگبرنگ مکھا لیکائی، امپھال ایسٹ کو تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی تھانہ علاقے کے لیرونگتھل پترا (پرائمری اسکول کے قریب) سے گرفتار کیا گیا۔ وہ جبری وصولی، اغوا اور تنظیم کے لیے نئے کیڈرز کی بھرتی میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے دو موبائل فون اور سم کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، دستاویزات - پین کارڈ، آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور 450 روپے نقد برآمد ہوئے۔
اس کے علاوہ، کھنگمبم بشال سنگھ (19) عرف پکھپا عرف لیننگتھو ساکن فوگاکاچھاؤ اکھائی بازار، توربنگ (ضلع بشنوپور) کو امپھال ایسٹ کے پورمپیٹ تھانہ علاقے کے خرائی کونگپال تھوبندونگ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ 'کینگرو کورٹ' کے ذریعے زمین کے تنازعات، خواتین کے خلاف جرائم اور قرضوں کی وصولی سے متعلق مقدمات کو طے کرنے میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے برآمد ہونے والی اشیاء میں ایک بولیرو (بغیر رجسٹریشن نمبر)، موبائل فون اور 1,030 روپے نقد شامل ہیں۔ تینوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد