احمد آباد،یکم جون:(ہ س )
گجرات کے للت بھائی پٹیل نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ پاور لفٹنگ چیمپئن 56 سالہ پٹیل نے 10 اور 12 مئی کے درمیان تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اس نے کل 405 کلو وزن اٹھایا۔ وہ اس سطح کے بین الاقوامی پاور لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے گجراتی بن گئے ہیں۔
اس عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے، کسی کو آئی بی ایف ایف (انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن) کی جانب سے مقرر کردہ سخت اہلیت کی شرائط کو عبور کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے ایک کھلاڑی کو پہلے ڈسٹرکٹ چمپئن بننا ہوگا، ساتھ ہی ساتھ ریاستی سطح پر کم از کم پانچ مرتبہ چیمپئن شپ جیتنا ہوگا اور قومی سطح پر تین گولڈ یا تین سلور میڈل جیتنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا، ہندوستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے قابل فخر لمحہ رہا ہے۔ میری جیت صرف ذاتی نہیں ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عزم اور اچھی اقدار ہوں تو عمر کوئی رکاوٹ نہیں، خواب 56 سال کی عمر میں بھی پورے ہو سکتے ہیں ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ