ہاکی: ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کی جیت ، شوٹ آؤٹ میں یوروگوئے کو 3-1 سے شکست دی
نئی دہلی ،یکم جون (ہ س )۔ ہندوستان نے ارجنٹائن کے روزاریو میں چار ملکی جونیئر خواتین ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے پانچویں میچ میں یوروگوئے پر شوٹ آو¿ٹ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں مقررہ وقت میں میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ہندوستان کے لیے نائب کپ
جونیئر ہاکی ٹیم


نئی دہلی ،یکم جون (ہ س )۔

ہندوستان نے ارجنٹائن کے روزاریو میں چار ملکی جونیئر خواتین ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے پانچویں میچ میں یوروگوئے پر شوٹ آو¿ٹ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں مقررہ وقت میں میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

ہندوستان کے لیے نائب کپتان حنا (10ویں منٹ) اور لالرنپوئی (24ویں منٹ) نے میچ کے مقررہ وقت میں گول کیے جبکہ گیتا، کنیکا اور لالتھنتالوگی نے شوٹ آؤٹ میں اپنے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔بھارت نے جارحانہ آغاز کے ساتھ میچ پر غلبہ حاصل کیا۔ حنا نے 10ویں منٹ میں کھاتہ کھولا جبکہ لالرین پوئی کے گول نے وقفہ تک ہندوستان کو 2-0 کی برتری دلا دی۔تاہم یوراگوئے نے آخری کوارٹر میں شاندار واپسی کی۔ ٹیم نے تین منٹ کے اندر دو گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ انیس ڈی پوساداس نے 54ویں منٹ میں گول کیا جبکہ میلاگروس سیگل نے 57ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور گیتا، کنیکا اور لالتھنتھلوگی نے لگاتار تین گول کئے، جبکہ یوروگوئے کو صرف ایک گول کرنے کا موقع ملا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande