غازی آباد، یکم جون (ہ س)۔
جسم فروشی کی اطلاع پر شالیمار گارڈن پولیس نے اتوار کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر جسم فروشی میں ملوث تین مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین موبائل اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے تین خواتین کو بھی بازیاب کرایا ہے۔ پکڑی گئی خاتون گھر کی مالکہ ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ خواتین کو جسم فروشی میں اچھا منافع کمانے کا لالچ دے کر خود صارفین سے رابطہ کرتی تھی۔ اس کے بعد وہ ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اور وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے جسم فروشی کرواتی تھی۔
ڈی سی پی نمیش دشرتھ پاٹل نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، شالیمار گارڈن نے پولیس فورس کے ساتھ پلانٹ سی تھری وکرم انکلیو پولیس اسٹیشن شالیمار گارڈن پر چھاپہ مارا۔ جہاں گراو¿نڈ فلور پر جسم فروشی کا غیر اخلاقی کام کیا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران سونیا وہار کے رہنے والے ہنی ٹھاکر، مہندر گڑھ کے رہنے والے منٹو، ایک نامعلوم شخص اور مالک مکان کو گراو¿نڈ فلور پر جسم فروشی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تین خواتین کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ مالک مکان نے انہیں بہت سارے پیسے کمانے کا وعدہ کرکے اس کاروبار میں ملوث کیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ