چار ممالک کا ہاکی ٹورنامنٹ : ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے شوٹ آؤٹ میں یوروگوئے کو شکست دی
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا کے روزاریو میں چار ممالک کے ٹورنامنٹ کے اپنے پانچویں میچ میں مقررہ وقت میں 2-2 سے ڈرا ہونے کے بعد یوروگوئے کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی نائب کپتان ہینا (
ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے شوٹ آؤٹ میں یوروگوئے کو شکست دی


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا کے روزاریو میں چار ممالک کے ٹورنامنٹ کے اپنے پانچویں میچ میں مقررہ وقت میں 2-2 سے ڈرا ہونے کے بعد یوروگوئے کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی نائب کپتان ہینا (10ویں منٹ) اور لالرین پوئی (24ویں منٹ) نے میچ میں گول کئے۔ گیتا، کنیکا اور لالتھنتالوگی نے شوٹ آؤٹ میں اپنے امکانات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح کو یقینی بنایا۔

ہندوستانی جونیئر ٹیم نے میچ کا مضبوط آغاز کیا۔ نائب کپتان ہینا نے پہلا گول 10ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد لالرین پوئی نے 24ویں منٹ میں برتری کو دوگنا کر دیا اور ہاف ٹائم تک ہندوستان کی برتری 0-2 تھی۔

تاہم یوراگوئے نے آخری کوارٹر میں واپسی کی۔ ٹیم کے کھلاڑی انیس ڈی پوساداس نے 54ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ تین منٹ بعد میلاگروس سیگل نے گول کر کے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد میچ کے نتیجے کا فیصلہ شوٹ آؤٹ میں ہوا۔

شوٹ آؤٹ میں ہندوستان نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ ہندوستانی کھلاڑی گیتا، کنیکا اور لالتھانتلاگی نے لگاتار تین گول کئے جبکہ یوراگوئین ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔

ہندوستانی ٹیم اپنا اگلا میچ میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande