02 جون کی تاریخ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اس دن لیجنڈ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر منی رتنم کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے کئی بہترین فلمیں دی ہیں جیسے کناتھل متھا متل، روزہ، بامبے ،گرو اور دل سے، پونیئن سیلو ن (پارٹ 1 اور 2)۔
منی رتنم کا پورا نام گوپال رتنم سبرامنیم ہے۔ 2 جون 1956 کو مدور ئی، تمل ناڈو میں پیدا ہونے والے منی رتنم کی فلمیں اسکرین پر ہمیشہ شاندار نظر آتی ہیں۔ منی رتنم نے ساو¿تھ فلم انڈسٹری سے بالی ووڈ تک زبردست فلمیں بنائیں۔ ان کی پہلی ہدایت کاری والی فلم تمل زبان میں 'پلوی انو پلوی' ہے جو سال 1983 میں ریلیز ہوئی تھی۔ تاہم انھیں پہچان 1986 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم 'مونا راگم' سے ملی۔ یہ فلم کامیاب رہی اور اسے نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دیں۔ اگر ہم ان کی پہلی ہندی فلم کی بات کریں تو وہ دل سے تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالا مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گرو اور راون جیسی دیگر ہندی فلمیں بنائیں۔
منی رتنم کو ان کی فلموں کے لیے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈ اور اسٹیٹ ایوارڈ شامل ہیں۔ 2002 میں انہیں حکومت ہند نے پدم شری سے بھی نوازا تھا۔
اہم واقعات
1953 - ملکہ الزبتھ دوم نے برطانوی تخت کا تاج پہنا ۔
1966ء امریکہ کا پہلا خلائی جہاز کامیابی سے چاند پر اترا۔
1996 - یوکرین اپنا آخری جوہری وار ہیڈ روس کے حوالے کر کے ایٹمی فری ملک بن گیا۔
1999 - جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا معاہدہ۔
2000 - پاکستان کی عدالت نے نواز شریف کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
2003 - میانمار کی جمہوری رہنما آنگ سوچی کی گرفتاری کے بعد ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔
2004 - آسٹریلوی ماڈل جینیفر ہاکنز مس یونیورس بنیں۔
2006 - امریکہ نے داو¿د ابراہیم اور اس کی تنظیم پر پابندی لگا دی۔
2008 - ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ نے فورڈ موٹر کمپنی 'جیگوار' اور 'لینڈ روور' کے دو برانڈز حاصل کرنے کا معاہدہ مکمل کیا۔
2014 - تلنگانہ ہندوستان کی 29ویں ریاست بنی۔
پیدائش
1930 - بابولال گوڑ - مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ۔
1956 - منی رتنم - ہندوستان کے مشہور فلم پروڈیوسر ہدایت کار۔
1980 - ڈولا بنرجی - ہندوستانی خاتون تیر انداز کھلاڑی۔
1987 - سوناکشی سنہا - فلم اداکارہ۔
1948 - انجن سریواستو - فلم اداکار۔
موت
1988 - راج کپور - تجربہ کار اداکار، ہندی سنیما کے پروڈیوسر ڈائریکٹر۔
1978 - پران کرشنا پاریجا - مشہور ہندوستانی سائنسداں'پدم بھوشن' سے نوازا گیا۔
2004 - شری کانت جچکر - ہندوستان کا ایک تعلیم یافتہ شخص، جس نے 42 یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی تھی۔
اہم دن
تلنگانہ یوم تاسیس
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ