عالمی تاریخ میں یکم جون کی تاریخ نیپال کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں۔ یکم جون 2001 کو نیپال کے شاہی محل میں ہونے والے اجتماعی قتل عام میں بادشاہ، ملکہ، شہزادے اور شہزادیاں ماری گئیں۔ بادشاہ کے بھائی گیانیندر بیر بکرم شاہ ملک کے نئے بادشاہ بن گئے۔ یکم جون ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں بھی ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ نرگس یکم جون کو پیدا ہوئیں۔ ان کا شمار ہندی سنیما کی تاریخ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
اہم واقعات
1874: ایسٹ انڈیا کمپنی کو تحلیل کر دیا گیا۔
1930: ہندوستان کی پہلی ڈیلکس ٹرین دکن کوئین بمبئی اور پونے کے درمیان چلائی گئی۔
1955: چھوت چھات (روک تھام) ایکٹ نافذ ہوا۔
1964: لفظ 'نیا' کو 'نیا پیسہ' سے ہٹا دیا گیا اور اسے اب پیسہ کہا گیا۔
2001: نیپال کے شاہی خاندان کے بادشاہ بیرندر وکرم شاہ، ان کی اہلیہ اور شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ دیپیندر نے خودکشی کی کوشش کی۔ گیانیندر قائم مقام بادشاہ بن گئے۔
2010: گجرات ہائی کورٹ نے اکشردھام دہشت گرد حملہ کیس میں نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ 2006 میں نچلی عدالت نے تین ملزمان کو موت، ایک کو عمر قید، ایک کو 10 سال قید اور ایک کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
پیدائش
1929: فلم مدر انڈیا میں ہندی فلموں میں سب سے یادگار ماں کا کردار ادا کرنے والی نرگس دت۔
1972: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ۔
1975: ہندوستان کی مشہور ویٹ لفٹر کرنم مالیشوری۔
1991: ہندوستانی خواتین کرکٹر راجیشوری گائیکواڑ۔
وفات
1996: بھارت کے سابق صدر نیلم سنجیوا ریڈی۔
1987: مشہور فلم ڈائریکٹر اور اردو مصنف خواجہ احمد عباس۔
2001: نیپال کے بادشاہ اور جنوبی ایشیائی رہنما بیرندر ویر وکرم شاہ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد