راجوری میں آرمی بریگیڈ پر خودکش حملے اور جالندھر میں ڈرون حملے کے دعوے فرضی، پی آئی بی کی فیکٹ چیک برانچ نے خبردار کیا
نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے راجوری میں آرمی بریگیڈ پر خودکش حملے اور پنجاب کے جالندھر میں ڈرون حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں اور ویڈیوز فرضی ہیں۔ حکومت ہند کے پریس انفارم
PIB fact check warns suicide attack on army brigade are fake


نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے راجوری میں آرمی بریگیڈ پر خودکش حملے اور پنجاب کے جالندھر میں ڈرون حملے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں اور ویڈیوز فرضی ہیں۔

حکومت ہند کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی فیکٹ چیک شاخ نے پایا ہے کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی فوجی کیمپ پر کوئی ’فدائین‘ یا خودکش حملہ نہیں ہوا اور جالندھر میں ڈرون حملے کا دعویٰ کرنے والی ویڈیو کا تعلق ایک کھیت میں آگ لگنے کے واقعے سے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پی او کے میں واقع نو بڑے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کرنے کے بعد پاکستان خوف و ہراس کی حالت میں ہے۔ پاکستان نے رات کے وقت ہندوستان کے کئی فوجی اور شہری علاقوں خاص طور پر جموں شہر میں حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اسے بھارتی سیکورٹی فورسز نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

اسی دوران راجوری میں خودکش حملے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔ پی آئی بی کی فیکٹ چیک ٹیم نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ”جموں و کشمیر کے راجوری میں آرمی بریگیڈ پر ’فدائین‘ حملے کے بارے میں فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کسی فوجی چھاو¿نی پر ایسا کوئی فدائین یا خودکش حملہ نہیں ہوا ہے۔ ان جھوٹے دعوو¿ں کا شکار نہ ہوں جن کا مقصد گمراہ کرنا اور کنفیوژن پھیلانا ہے۔“

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande