نائب صدر جمہوریہ نے ہریانہ کے گورنر پر کتاب کا اجرا کیا
بنڈارو دتاتریہ نے 'جنتا کی کہانی - میری آتم کتھا' لکھا۔ - یہ کتاب نہیں بلکہ ایک زندہ دستاویز ہے: نائب سنگھ سینی چنڈی گڑھ، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی طرف سے ان کی زندگی پر لکھی گئ
نائب صدر جمہوریہ نے ہریانہ کے گورنر پر کتاب کا اجرا کیا


بنڈارو دتاتریہ نے 'جنتا کی کہانی - میری آتم کتھا' لکھا۔

- یہ کتاب نہیں بلکہ ایک زندہ دستاویز ہے: نائب سنگھ سینی

چنڈی گڑھ، 9 مئی (ہ س)۔

ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی طرف سے ان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب 'جنتا کی کہانی - میری آتم کتھا' کا اجراء کیا۔ دہلی کے مہاراشٹرا سدن میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر دھنکھڑ نے گورنر بنڈارو دتاتریہ اور ان کی اہلیہ وسنتھا بنڈارو کو شال پیش کر کے ان کا اعزاز دیا۔ اس موقع پر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اس کتاب میں عوامی زندگی کی جدوجہد کی جھلک ملتی ہے، جس کے بامعنی نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے طریقے ایجاد کئے ہیں اور اسی لئے آج ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے۔

گورنر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ کردار، لگن اور یقین زندگی کے تین اہم پہلو ہیں۔ ان تینوں پہلوو¿ں پر کام کر کے زندگی کے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ان کی زندگی کے تفصیلی تجربات مرتب کیے گئے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ متاثر کن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی ہمیشہ عام معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہی ہے۔

بجلی اور ہاو¿سنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسی عام شخصیت کی کہانی کو پیش کرتی ہے، جس کی زندگی میں ایک بار ملاقات کے بعد پوری کہانی خود بخود کھل جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کتاب نہیں بلکہ ایک زندہ دستاویز ہے، جو سماج کے لیے ان کی جدوجہد، خدمات، لگن اور سفر کی عکاس ہے، جو انسان کو عام سے غیر معمولی میں بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے اور وہ اس پروگرام میں شرکت کرکے فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے گورنر کو کتاب ”جنتا کی کہانی – میری آتم کتھا“ کے لیے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande