ٹاٹا میموریل اسپتال کو بم سے اڑانے کی ای میل سے خوف و ہراس
ممبئی، 9 مئی (ہ س)۔ ممبئی کے مشہور ٹاٹا میموریل اسپتال کو جمعہ کی صبح ا بم سے اڑادینے کی ایک جھوٹی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد اسپتال میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس ٹیم فوراً حرکت میں آئی اور پورے اسپتال کی باریک بینی سے
Bomb threat email creates panic at Tata Hospital


ممبئی، 9 مئی (ہ س)۔

ممبئی کے مشہور ٹاٹا میموریل اسپتال کو جمعہ کی

صبح ا بم سے اڑادینے کی ایک جھوٹی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد اسپتال میں

کھلبلی مچ گئی۔ پولیس ٹیم فوراً حرکت میں آئی اور پورے اسپتال کی باریک بینی سے

تلاشی لی، تاہم کہیں سے بھی کوئی بم یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا، جس کے بعد

سیکورٹی اہلکاروں نے اطمینان کا سانس لیا۔ اس واقعہ کی بنیاد پر بھوئی واڈا پولیس

اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے، اور اس ای میل کے بھیجنے

والے کے آئی پی ایڈریس کا سراغ لگانے کے لیے تکنیکی جانچ جاری ہے۔

پولیس کے

مطابق، جمعہ کی صبح ایک اجنبی شخص نے اسپتال کی آفیشل ای میل پر ایک دھمکی آمیز

پیغام بھیجا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسپتال کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد

نصب کیا گیا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔ اس اطلاع کے فوراً بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس

کو مطلع کیا، جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پورے علاقے میں سرچ آپریشن

چلایا، تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر تفتیش کو مزید آگے بڑھایا گیا۔

اس واقعے کے

بعد اسپتال کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بھوئی واڈا تھانے کی جانب سے

اسپتال کے اطراف گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے

کہ ممبئی میں واقع ٹاٹا میموریل اسپتال ملک کے ممتاز کینسر علاج و تحقیقاتی اداروں

میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں کینسر کے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔

دھمکی کی اطلاع ملنے پر ہنگامی پروٹوکول کے تحت اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو

محفوظ مقامات پر منتقل کرنے جیسے احتیاطی اقدامات کیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande