بھارت پاک سرحد پر کشیدگی کے درمیان، سوشل میڈیا پرفرضی دعووں کی بھرمار، پی آئی بی فیکٹ چیک نے جھوٹ کا پردہ فاش کیا
نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان مین اسٹریم میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک فرضی دعوؤں کا سیلاب آ گیا ہے۔ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں ان کے ذریعے بھارت کے خلاف پروپیگنڈہ ک
فیک


نئی دہلی، 9 مئی (ہ س)۔ پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان مین اسٹریم میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک فرضی دعوؤں کا سیلاب آ گیا ہے۔ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں ان کے ذریعے بھارت کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جموں پر پاکستانی حملے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پی آئی بی فیکٹ چیک نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو اصل میں ڈھاکہ کی ہے۔ یہ فروری 2025 کی رپورٹ ہے۔

چائنہ ڈیلی کی ایک خبر میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم تین بھارتی طیارے کشمیر میں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے کہا کہ یہ تصویر 2019 کے ایک پرانے واقعے کی ہے۔

یہ 2019 کی ایک خبر ہے۔ یہ ایک مربوط پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔

اس کے ساتھ پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلز دعویٰ کر رہے ہیں کہ مظفر آباد میں سکھوئی ایس یو 30 ایم کے آئی کو مار گرایا گیا جس میں ایک بھارتی پائلٹ زندہ پکڑا گیا۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے یہ اطلاع دی۔

ہندوستانی فضائیہ کا یہ سکھوئی Su-30MKI 14 اکتوبر 2014 کو مہاراشٹر میں پونے - احمد نگر ہائی وے کے قریب کولواڑی گاؤں کے اندرے بستی میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ اس وقت کی تصویر ہے جسے موجودہ حالات کے حوالے سے دکھا یا جارہاہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande