شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج شروعاتی کاروبار کے دوران دباو میں نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وج
علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 8 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج شروعاتی کاروبار کے دوران دباو میں نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کچھ ہی دیر میں سرخ نشان میں ڈوب گئے۔ حالانکہ خریدار وقفے وقفے سے خریداری کا زور بنانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس کے باوجود شیئر مارکیٹ کی حالت زیادہ بہتر نہیں ہوسکی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.13 فیصد اور نفٹی 0.14 فیصدکی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ٹاٹا موٹرز، کول انڈیا، کوٹک مہندرا، اڈانی پورٹس اور ٹرینٹ لمیٹڈ کے شیئر 2.69 فیصد سے لیکر 1.15 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایٹرنل، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، آئی ٹی سی، ماروتی سوزوکی اور سپلا کے شیئر 2.36 فیصد سے لیکر 1.35 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,388 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,967 شیئر منافع کر سبز نشان میں جبکہ 421 شیئر نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ وہیں نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 23 شیئر سبز نشان میں اور 27 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 165.56 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 80,912.34 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی منافع وصولی شروع ہوگئی اور اس وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آگئی۔ فروخت کے دباو کی وجہ سے سینسیکس صبح 10 بجے کے قریب 80,657.30 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بڑھانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بہتر ہوتی نظر آئی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 19.25 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 80,727.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 17.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,431.50 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کے باعث انڈیکس سرخ نشان میں گر کر 24,373.45 پوائنٹس پر آگیا۔ حالانکہ صبح 10 بجے کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بہتر ہونے لگی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 20.90 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,393.50 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande