10 Jun 2025, 19:11 HRS IST

مس ورلڈ مقابلہ : دنیا بھر کی 100 سے زائد حسینائیں حیدرآباد پہنچیں
حیدرآباد, 8 مئی (ہ س)۔ دنیابھر سے آئی ہوئی 100 سے زائدحسینائیں حیدرآباد پہنچ چکی ہیں، جس سے عالمی سطح کے مس ورلڈ مقابلے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف حسن کاجشن ہوگی بلکہ ثقافت، صلاحیت اور خدمت کے جذبے کابھی عالمی مظاہرہ بنے گی۔
مس ورلڈ مقابلہ،دنیا بھر کی 100 سے زائد حسینائیں حیدرآباد پہنچ گئیں


حیدرآباد, 8 مئی (ہ س)۔ دنیابھر سے آئی ہوئی 100 سے زائدحسینائیں حیدرآباد پہنچ چکی ہیں، جس سے عالمی سطح کے مس ورلڈ مقابلے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف حسن کاجشن ہوگی بلکہ ثقافت، صلاحیت اور خدمت کے جذبے کابھی عالمی مظاہرہ بنے گی۔6، 7 اور 8 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مس ورلڈ کی شرکاء کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیاگیا، جس میں تلنگانہ کی مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے اس بین الاقوامی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل انتظامات کر لیے ہیں۔تقریب کا باضابطہ آغاز 10 مئی کو گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس میں مختلف ثقافتی مظاہرے کیے جائیں گے اور دنیا کو تمام شرکاء سے روشناس کرایا جائے گا۔22 مئی کو شِلپکلا ویدیکا میں ٹیلنٹ فائنل کا انعقاد ہوگا، جہاں دنیا بھر سے آئی شرکاء موسیقی، رقص، فن اور دیگر مہارتوں کا مظاہرہ کریں گی، جو اس تقریب کو صرف حسن تک محدود نہیں رکھتا بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرے گا۔23 مئی کو ٹریڈنٹ ہوٹل میں ہیڈ ٹو ہیڈ چیلنج فائنل ہوگا، جس میں شرکاء عالمی مسائل پر مکالمے کے ذریعے اپنی ذہانت، اعتماد اور ابلاغی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی۔اسی روز اور 24 مئی کو ٹاپ ماڈل اینڈ فیشن فائنل اور جیولری اینڈ پرل فیشن شو منعقد ہوں گے، جن میں تلنگانہ کے مشہور ڈیزائنرز کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی۔26 مئی کو ہائی ٹیک میں بیوٹی ود پرپز پروگرام ہوگا،جہاں شرکاء اپنی سماجی خدمت کے منصوبوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔حیدرآباد نہ صرف اس عالمی تقریب کی میزبانی کر رہا ہے بلکہ ہندوستان کو ایک بار پھر خدمت کے جذبے کے ساتھ حسن کی عالمی اسٹیج پر فخر کے ساتھ پیش کررہاہے۔ تلنگانہ حکومت کی بہترین تیاریوں کے ساتھ، یہ تقریب یقینی طور پر یادگار بنے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande