ایف ایس ایس اے آئی اور بی ایم سی کا فوڈ سیفٹی پروگرام، ممبئی میں ہزاروں سڑک فروشوں کی تربیت کا منصوبہ
ایف ایس ایس اے آئی اور بی ایم سی کا فوڈ سیفٹی پروگرام، ممبئی میں ہزاروں سڑک فروشوں کی تربیت کا منصوبہ ممبئی، 8 مئی (ہ س)۔ ممبئی میں فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اور ب
ایف ایس ایس اے آئی اور بی ایم سی کا فوڈ سیفٹی پروگرام، ممبئی میں ہزاروں سڑک فروشوں کی تربیت کا منصوبہ


ایف ایس ایس اے آئی اور بی ایم سی کا فوڈ سیفٹی پروگرام، ممبئی میں ہزاروں سڑک فروشوں کی تربیت کا منصوبہ

ممبئی، 8 مئی (ہ س)۔ ممبئی میں فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے

لیے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اور برہان

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی مشترکہ پہل کے تحت بدھ کے روز بائیکلہ کے لوکشاہر

انا بھاؤ ساٹھے ناٹی گرہہ آڈیٹوریم میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں

تقریباً 400 سڑک فروشوں نے شرکت کی۔

یہ تربیتی مہم ایک ایسے معاہدے کے تحت

شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد ممبئی کے مشہور اسٹریٹ فوڈ کلچر کو زیادہ محفوظ اور

صحت بخش بنانا ہے۔ دونوں ادارے ممبئی میں 10,000 سے زائد سڑک فروشوں کو خوراک کے

معیار، صفائی، اور آلودگی سے بچاؤ کے جدید طریقے سکھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اس تربیت میں دکانداروں کو ذاتی صفائی،

خوراک کو صاف طریقے سے تیار کرنے، محفوظ ذخیرہ کرنے، اور جراثیم سے بچاؤ کے اصولوں

سے واقف کرایا گیا۔ ایف ایس ایس اے آئی کی ’ایٹ رائٹ انڈیا‘ مہم کے تحت عوامی سطح پر محفوظ خوراک کی فراہمی کو ترجیح

دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

تربیتی پروگرام کے دوران ایف ایس ایس

اے آئی اور بی ایم سی کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے نہ صرف تربیت کی نگرانی

کی بلکہ شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کے ذریعے تبادلہ خیال بھی کیا۔

اسٹریٹ فروشوں نے اس موقع پر خوشی کا

اظہار کیا اور کہا کہ ایسی مہمات سے نہ صرف ان کے کام کا معیار بہتر ہوگا بلکہ

خریداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

حکام نے کہا کہ یہ تربیت ممبئی میں صحت

عامہ اور خوراک کے تحفظ کے سلسلے میں ایک سنگ میل ہے، اور اگلے چند مہینوں میں اس

جیسے کئی مزید سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تربیت کا دائرہ وسیع ہو اور شہر

بھر کے دکاندار اس سے مستفید ہو سکیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande