سونے کی قیمتوں میں تیزی ، چاندی نے کھوئی چمک
ئی دہلی، 05 مئی (ہ س)۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل گراوٹ کا سامنا کرنے کے بعد آج گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔ آج صرافہ بازاروں میں سونا 200 روپے سے لے کر 22
Gold prices rise, silver loses its shine


ئی دہلی، 05 مئی (ہ س)۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل گراوٹ کا سامنا کرنے کے بعد آج گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج ایک ہزار روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔ آج صرافہ بازاروں میں سونا 200 روپے سے لے کر 220 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 95,730 روپے سے 95,880 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 87,750 روپے سے 87,900 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں آج گراوٹ کی وجہ سے دہلی کے صرافہ بازارمیں یہ چمکدار دھات 97,000 روپے فی کلو گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 95,880 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 87,900 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 95,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 87,750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 95,780 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 87,800 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 95,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 87,750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 95,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 87,750 روپے فی 10 گرام پرکاروبار کر رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 95,880 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 87,900 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 95,780 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 87,800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 95,880 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 87,900 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروںمیں آج سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا آج 95,730 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 87750 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande