قتل کرکے لاش کو زمین میں دفن کرنے سے سون بھدر میں سنسنی۔
سون بھدر، 4 مئی (ہ س)۔ اوبرا تھانہ علاقے کے گاؤں پناری کے جنگل میں ایک شخص کو قتل کر کے زمین میں دفن کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامی عملے میں ہلچل مچ گئی۔ گاؤں کے سربراہ پناری سے اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم اور پولس ٹیم موقع پر پہنچی، لاش کو زمین
قتل کرکے لاش کو زمین میں دفن کرنے سے سون بھدر میں سنسنی۔


سون بھدر، 4 مئی (ہ س)۔ اوبرا تھانہ علاقے کے گاؤں پناری کے جنگل میں ایک شخص کو قتل کر کے زمین میں دفن کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامی عملے میں ہلچل مچ گئی۔ گاؤں کے سربراہ پناری سے اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم اور پولس ٹیم موقع پر پہنچی، لاش کو زمین سے نکال کر اس کی شناخت کی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کالو سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ پناری کے گاؤں کے سربراہ نے ہفتے کی شام سات بجے اوبرا پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ پناری کے جنگل میں ایک شخص کا قتل کر کے اس کی لاش کو زمین میں دفن کر دیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اوبرا اور پولیس کی ٹیم رات کو موقع پر پہنچی اور لاش کو باہر نکالا۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے لاش کی شناخت انل شکلا (49) ولد شیتلہ پرساد شکلا ساکن اوباڑہ کے طور پر کی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور جلد ہی کیس کا پتہ چل جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande