نئی دہلی،4مئی (ہ س)۔
ذات پات کی مردم شماری کے بارے میں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے تین سوال پوچھے ہیں اور کہا ہے کہ حکومت واضح طور پر بتائے کہ ذات کی مردم شماری کب اور کیسے کرائی جائے گی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر مودی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری پر اپنے پرانے موقف سے ہٹ کر نئی پالیسی اختیار کی ہے تو اسے اسے ایمانداری سے قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب حکومت کو واضح طور پر بتانا چاہئے کہ ذات کی مردم شماری کب اور کیسے کرائی جائے گی۔جے رام رمیش نے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری جیسے اہم سماجی مسئلہ پر خاموشی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عوام کو واضح جواب دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan