آئی پی ایل 2025: آر سی بی نے سنسنی خیز مقابلے میں سی ایس کے کو 2 رن سے شکست دی
سنگاپور، 4 مئی (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سنسنی خیز مقابلے 2 رن سے شکست دے دی۔ آر سی بی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ یہ ب
آئی پی ایل 2025: آر سی بی نے سنسنی خیز مقابلے میں سی ایس کے کو 2 رن سے شکست دی


سنگاپور، 4 مئی (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 52 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سنسنی خیز مقابلے 2 رن سے شکست دے دی۔ آر سی بی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بنگلورو کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔ وہیں چنئی جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے، مسلسل چوتھا میچ ہار گئی۔ بنگلورو نے انہیں اس سیزن کے دونوں میچوں میں شکست دی۔

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 213 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی اور جیکب بیتھل نے آر سی بی کو زبردست شروعات دی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 9.5 اوورز میں 97 رن کی شراکت قائم کی۔ یہ شراکت بیتھن (53 رن) کے آوٹ ہونے سے ٹوٹی۔ بعد میں دیو دت پڈیکل (17 رن)، کپتان رجت پاٹیدار (11 رن) اور جیتیش شرما (7 رن) یکے بعد دیگرے گر گئے۔ لیکن دوسرے سرے پر، کوہلی نے کھیل جاری رکھا اور اس آئی پی ایل سیزن کی اپنی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم وہ اپنی اننگز کو زیادہ آگے نہیں لے جا سکے اور 62 رنوں کے ذاتی اسکور پر آوٹ ہو گئے۔ آخر میں روماریو شیفرڈ کی 14 گیندوں پر 53 رن کی دھماکہ خیز اننگز نے ٹیم کا اسکور 200 سے تجاوز کر دیا۔ ٹم ڈیوڈ 2 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

چنئی کی جانب سے متھیشا پتھیرانا نے تین جبکہ نور احمد اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وہیں 214 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی ٹیم بھی برق رفتاری سے چلتی رہی۔ سلامی بلے باز آیوش مہاترے اور شکیب راشد نے تیزی سے رن بنائے اور ٹیم کا اسکور 4.3 اوورز میں 51 تک پہنچا دیا۔ تاہم اس اسکور پر ٹیم کو پہلا جھٹکا راشد (14 رن) کی صورت میں لگا۔ اس کے بعد سیم کرن بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے رویندر جڈیجہ نے مہاترے کو مضبوط سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان 64 گیندوں میں 114 رن کی شراکت ہوئی۔ دریں اثنا، مہاترے 94 رن بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ آخر میں ڈیولڈ بریوس (0 رن) اور مہندر سنگھ دھونی (12 رن) بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹھہر سکے۔ آخر میں جب 3 گیندوں پر 13 رن درکار تھے تو شیوم دوبے بلے بازی کے لیے آئے اور پہلی گیند پر 6 رن بنائے جو کہ ایک نو بال بھی تھی۔ لیکن اگلی دو گیندوں پر کوئی باونڈری نہیں لگی اور چنئی ہدف سے دو رن دور رہ گئی۔

آر سی بی کی جانب سے لونگی نگیڈی نے تین بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ کرونال پانڈیا اور یش دیال نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande