بنگلور ،04مئی(ہ س )۔
چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے یہاں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف 19 ویں اوور میں 33 رنز دینے کے باوجود تیز گیند باز خلیل احمد کی حمایت کی لیکن کہا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ میں آگے بڑھتے ہوئے دیگر آپشنز تلاش کریں گے۔
چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے احمد کو انشول کمبوج کی اچھی کارکردگی سے ایک اوور باقی رہ کر بولنگ کرنے کے لیے بلایا لیکن ان کا فیصلہ الٹا ہوا کیونکہ تیز گیند باز روماریو شیفرڈ کی جارحانہ باو¿لنگ کے سامنے ناکام ہو گئے۔ فلیمنگ نے ہفتے کی رات میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا، خلیل نے اس سیزن میں ہمارے لیے واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس لیے دھونی کے لیے ان کی جگہ کسی دوسرے بولر کو لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، کمبوج اپنے کردار میں مسلسل بہتری لے رہے ہیں۔ وہ ڈیتھ اوورز میں باو¿لنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ مستقبل کے لیے آپشن ہو سکتے ہیں، لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں تھی کہ انہیں خلیل کی جگہ باو¿لنگ کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا۔
آر سی بی نے چنئی کے لیے 214 رنز کا ہدف رکھا تھا لیکن اس کی ٹیم پانچ وکٹ پر صرف 211 رنز بنا سکی۔ فلیمنگ نے کہا کہ اگر ہم ایک اوور میں اچھے رنز بنا لیتے تو ہم جیت جاتے لیکن انہوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ہمیں 10 اوورز کے بعد ایک بڑے اوور کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ