دھرم شالہ، 03 مئی (ہ س)۔
دھرم شالہ میں اتوار کو ہونے والے لکھنو¿ جائنٹس اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے آئی پی ایل میچ پر خراب موسم کا سایہ پڑ گیا ہے۔ میچ سے ایک روز قبل ہفتہ کو دھولادھار پہاڑیوں پر ہلکی برفباری اور گراو¿نڈ کے اردگرد کے علاقوں میں ہلکی بارش نے منتظمین کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس موسم کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر گیا ہے۔ ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے پچ ایریا کو بھی ترپال سے ڈھانپنا پڑا۔
دریں اثنا، میچ سے پہلے اس صورتحال کے درمیان، پنجاب کنگز کے شریک مالکان پریتی زنٹا اور نیس واڈیا نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ اسٹیڈیم میں ہون یگیا کیا۔ یہ تقریب ایچ پی سی اے اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندر ایک نجی مقام پر ہوئی۔ بی سی سی آئی کے پچ کیوریٹر سنیل چوہان کے مطابق بارش سے پچ میں نمی آسکتی ہے۔ سوئنگ باو¿لرز اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کے باوجود دو گھنٹے موسم صاف رہنے پر میچ ہو سکتا ہے۔ دھرم شالہ میں ایچ پی سی اے اسٹیڈیم موسم کی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ اپنے خوبصورت قدرتی نظاروں کے لیے جانا جاتا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین اتوار کو موسم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہر کوئی امید کر رہا ہے کہ موسم تعاون کرے گا اور ہمیں ایک دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ہماچل میں محکمہ موسمیات نے 8 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ