30مئی کی تاریخ ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک خاص دن کے طور پر یاد کی جاتی ہے کیونکہ 30مئی کو ہی اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں واقع عالمی شہرت یافتہ ،ازہر ہند کے طور پر پوری دنیا میں معروف ام المدارس دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا تھا۔
دارالعلوم دیوبند کا آغاز ایک چھوٹے سے مدرسہ کے طور پر 15/محرم 1283ھ (مطابق: 30/مئی 1866ء ) کو دیوبند (ضلع سہارنپور، اترپردیش) میں مولانا محمدقاسم نانوتوی کے ہاتھوں ہوا تھا۔ مولانا محمود حسن عثمانی دیوبندی، شبیر احمد عثمانی، مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا عبید اللہ سندھی، مولانا حسین احمد مدنی، علامہ سید انورشاہ کشمیری کے علاوہ سینکڑوں مفسر، محدث، مجاہدین، ادیب اور تلامذہ اسی جامعہ کے فارغ التحصیل ہیں۔ اور انہی ہستیوں نے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر اسلام کی شمع کو روشن رکھنے کی روایت کا سلسلہ جاری کیا۔
اہم واقعات
1381: ایسیکس، انگلینڈ میں کسان بغاوت شروع ہوئی۔
1646: اسپین اور ہالینڈ نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1867: دارالعلوم دیوبند، اتر پردیش میں قائم ہوا۔
1919: رابندر ناتھ ٹیگور نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سر کا خطاب واپس کیا۔
1966: امریکی طیاروں نے شمالی ویتنام پر بمباری کی۔
1975: یورپی خلائی ایجنسی کا قیام۔
1981: بنگلہ دیش کے صدر ضیاء الرحمان کو قتل کر دیا گیا۔ ایمرجنسی نافذ۔
1987: گوا ملک کی 25ویں مکمل ریاست بنی۔
1996: چھ سالہ لڑکے گیدھون چوکی نیا کو نیا پنچن لامہ منتخب کیا گیا۔
1998: پاکستان نے چھٹا ایٹمی تجربہ کیا۔
1998: افغانستان میں زلزلہ۔ 5000 لوگ مر گئے۔
2003: نیپال کے قائم مقام وزیر اعظم لوک پال سنگھادھو بہادر چند کا استعفیٰ۔
2004: سعودی عرب میں یرغمالیوں کا بحران ختم ہوا، لیکن دو ہندوستانیوں سمیت 22 مارے گئے۔
2007: اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر 107 امن فوجیوں کو نوازا گیا۔
2008: طالبان نے افغانستان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا۔
2012: گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند نے پانچویں عالمی شطرنج چمپئن شپ جیتی۔
2015: اسٹار بلے باز ایلسٹر کک انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
پیدائش
1935: ہندوستان کے مشہور ستار نواز دیبو چودھری۔
1909: پنڈت مکرم شرما، ہندی فلموں کی مشہور کہانی، اسکرین پلے اور کہانی نویس۔
1947: پڈوچیری کے سابق وزیر اعلی وی نارائنسامی۔
موت
1606: سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو۔
1955: این ایم جوشی، ہندوستان میں ٹریڈ یونین تحریک کے بانی۔
1989: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ویر بہادر سنگھ۔
1991: قوم پرستی کے علمبردار اوما شنکر دکشت۔
2000: جدید ہندی ادب کے مشہور نقاد رام ولاس شرما۔
2013: بنگالی فلم ڈائریکٹر اور اداکار ریتوپرنو گھوش۔
اہم دن
- ہندی صحافت کا دن (ہندی کے پہلے ہفتہ وار 'ا±دنٹ مارتنڈ' کی پہلی اشاعت کے موقع پر)
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ